۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قم المقدسہ جشن آزدی

حوزہ/ قم المقدسہ میں انڈین اسلامک اسٹوڈنٹس یونین کی جانب سے یوم آزادی ہند کے موقع پر عظیم الشان جشن آزادی کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام اور طلاب ذوی الاحترام نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مذہبی شہر قم المقدسہ میں انڈین اسلامک اسٹوڈنٹس یونین کی جانب سے ۱۵ اگست کو بڑے ہی جوش و خروش سے یوم آزادی ہند منایا گیا جس میں علمائے کرام اور طلاب ذوی الاحترام نے بھرپور شرکت کی۔

تصویری جھلکیاں: قم المقدسہ میں جشن آزدی ہند منایا گیا

اطلاع کے مطابق، اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نظامت کے فرائض مولانا شجاعت عباس نے انجام دی، مولانا محمد شجاع اور مولانا کاشف رضا گلزار نے ترانہ پیش کرتے ہوئے وطن سے عشق کا اظہار کیا، مولانا احسان احمد بنارسی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شہیدوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: آج ہم جو سکون کی سانس لے رہے ہیں اور ایک آزاد ہندوستان میں جی رہے ہیں، یہ سب شہدائے وطن کی دی ہوئی قربانی کا نتیجہ ہے، لہذا انہیں شہدا کی یاد منانے کے لئے ہم اکٹھا ہوئے ہیں اور جمع ہوئے ہیں تا کہ دنیا کو بتا سکیں کہ ہم احسان فراموش نہیں ہیں، ہم اپنے محسن کو یاد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہم اس غریب الوطنی میں بھی اپنے وطن کو یاد کرتے ہیں اور شہیدوں کی دی ہوئی قربانی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور وطن سے اظہار محبت کرتے ہوئے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے فرمان کی تاسی اور پیروی کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .